پاکستان

بھارت سندھ طاس معاہدے کے تحت معلومات کا تبادلہ نہیں کر رہا،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے مطابق انڈس واٹر کمشنرز کے ذریعے معلومات کے تبادلے کا مسلمہ طریقہ استعمال نہیں کیا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شفقت علی خان نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران کہاکہ بھارت کوسندھ طاس معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل عملدرآمد کرناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے سفارتی ذرائع سے مختلف دریائوں میں سیلاب سے متعلق بعض معلومات کا تبادلہ کیا تاہم یہ معلومات ماضی کی طرح تفصیلی نہیں تھیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان کسی بھی بیرونی خطرے سے اپنا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔شفقت علی خان نے کہاکہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ملک ہے اور علاقائی امن وسلامتی کا حامی ہے تاہم پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو درپیش کسی خطرے اور مہم جوئی کا پوری قوت سے بھرپور جواب دیاجائے گا۔قطر پر اسرائیلی جارحیت سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ خطے کے خودمختار ملکوں پراسرائیل کے بار بارحملے امت مسلمہ اور بین الاقوامی برادری کیلئے سخت تشویش کا باعث ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس حوالے سے مشترکہ ردعمل پر غور کیلئے پیر کو دوحہ میں غیرمعمولی عرب اسلامی سربراہ اجلاس طلب کیاگیا ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button