پاکستان

کشمیری وفد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 60ویں اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا روانہ

اسلام آباد: کشمیری وفد اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل (یو این ایچ آر سی) کے 60ویں اجلاس میں شرکت کے لیے جنیوا روانہ ہوگیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق وفد میںکل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، الطاف حسین وانی، ایڈوکیٹ پرویز شاہ، شمیم شال، سردار امجد یوسف خان، پروفیسر شگفتہ اشرف اور ڈاکٹر راجہ سجاد لطیف شامل ہیں۔
وفد جنیوا میں اپنے ایک ہفتہ طویل قیام کے دوران اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں شرکت کے علاوہ یو این ہائی کمشنر برائے مہاجرین، خصوصی نمائندوں، سفارت کاروں اور بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں کے نمائندوں سے اہم ملاقاتیں کرے گا۔
دورے کا بنیادی مقصد بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بالخصوص ماورائے عدالت قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات، غیر قانونی نظر بندیوں، املاک پر قبضے، کشمیری مسلم سرکاری ملازمین کی معطلی، سیاسی اختلاف رائے اور میڈیا کی آزادی پر پابندی، تعلیم کے حق اور کشمیریوں مسلمانوں کے مذہبی حقوق کی خلاف ورزی جیسے معاملات کی طرف عالمی برادری کی توجہ مرکوزکرانا ہے۔وفد دنیاکی توجہ مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کے مذموم بھارتی منصوبے کیطرف بھی دلائے گا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button