مقبوضہ جموں و کشمیر

لداخ خطے میں حالات مسلسل کشیدہ ، لہہ اور کرگل اضلاع میں سخت پابندیاں بدستور جاری

لہہ:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے لداخ خطے میں حالات مسلسل کشیدہ ہیں جہاں لہہ اور کرگل اضلاع میں سخت پابندیاں بدستور جاری ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق خطے میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل ہیں ، بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے اورگرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے پورے خطے میں خوف ودہشت کی فضاپائی جاتی ہے۔مقامی تنظیموں کرگل ڈیموکریٹک الائنس اور لہہ اپیکس باڈی نے لداخ انتظامیہ کی طرف سے شہری ہلاکتوں کی مجسٹریل تحقیقات کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ دونوں گروپوں نے بھارتی وزارت داخلہ کے ساتھ مجوزہ مذاکرات کا بھی بائیکاٹ کیا ہے۔ کے ڈی اے کے سینئر رہنما سجاد کرگلی نے ایک بیان میں کہا کہ لداخ کے لوگوں کو اسی جبر کا سامنا ہے جو کشمیر اور منی پور کے لوگ طویل عرصے سے برداشت کررہے ہیں۔
دریں اثناء بھارت بھرمیںماہر ماحولیات سونم وانگچک سمیت بے گناہ مظاہرین کی رہائی کا مطالبہ زور پکڑ رہاہے اور بھارت کے مختلف شہروں میں طلبائ،انسانی حقوق کی تنظیموںاور کارکنوں کی طرف سے احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انسانی حقوق کے کارکن شہریوں کی نظر بندی کو جمہوری اقدار پر حملہ قرار دے کر ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button