World

برمنگھم : کل جماعتی اجلاس کے شرکاء کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پراظہار تشویش

27اکتوبر کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کی کال

برمنگھم: آل پارٹیز انٹرنیشنل کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی کے صدر فہیم کیانی کی سربراہی میں برمنگھم میں کل جماعتی اجلاس منعقد کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اجلاس میں مختلف سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے سینئر نمائندوں اور رہنماں نے شرکت کی ۔اجلاس کے شرکا نے بھارت کے غیر قانونی طور پرزیرقبضہ جموں و کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال اور حریت رہنمائوںاور کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں تعینات دس لاکھ سے زائد بھارتی قابض افواج نے کشمیری عوام کے تمام بنیادی سیاسی اور انسانی حقوق کوسلب کر رکھا ہے ۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیرمیں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں پر افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر پر جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی فوجی قبضے کے خلاف 27اکتوبر کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔مظاہرے میں اقوام متحدہ، برطانوی حکومت اور عالمی برادری سے مقبوضہ علاقے میں بھارتی مظالم کے خاتمے اور کشمیری عوام کوانکا حق خودارادیتدلانے کیلئے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمدکیلئے بھارت پر دبائو بڑھانے کامطالبہ بھی کیاجائے گا۔اجلاس میں حریت رہنمائوں مسرت عالم بٹ، شبیر شاہ، یاسین ملک، آسیہ اندرابی ، ڈاکٹر عبدالحمید فیاض اوردیگر کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کی گئی۔اجلاس سے مفتی فضل احمد قادری، فاروق القادری، مولانا طارق مسعود، چوہدری شکیل، زوہیب صادق، واجد برکی، شہریار کیانی، خواجہ سلیمان، ارم طاہر، نعیم کاکڑ، افتخار جگنو اور دیگر نے خطاب کیا اور کشمیریوں کی پرامن جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button