مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: ضلع بڈگام کے یوسمرگ میں بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن دوسرے روز بھی جاری

 

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز کیطرف ضلع بڈگام کے علاقے یوسمرگ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ قابض بھارتی فورسز نے گزشتہ روز آپریشن کے دوران ایک نوجوان کو شہید کیا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یوسمرگ اشدر گلی میں جاری آپریشن میں بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف )اور پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ قابض بھارتی فورسز یوس مرگ اور پیر پنجال بیلٹ کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر تلاشی کی کارروائیاں عمل میں لارہی ہیں ۔بھارتی حکام نے کہا ہے کہ علاقے میں یہ آپریشن مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع پر شروع کیا گیا ہے۔
دریں اثنا کشمیر زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس سوجیت کمار نے صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے آپریشن کی جگہ کا دورہ کیا۔جاری آپریشن کے دوران یوسف مرگ کو سیاحوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔بھارتی فورسز نے ضلع سانبہ کے کئی علاقوں میں بھی تلاشی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button