ؓبھارتی صدر ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئیں، ویڈیو وائرل
ٹرو ینڈرم:
بھارتی صدر دروپدی مرمو کا سرکاری ہیلی کاپٹر ریاست کیرالہ میں ایک خوفناک حادثے سے دو چار ہوتے ہوتے بچ گیا۔حادثے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی صدر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کیرالہ پہنچنا تھا جس کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ایک اسٹیڈیم میں ہیلی پیڈ بنایا گیا تھا۔
بھارتی صدر کے ہیلی کاپٹر نے معمول کے مطابق ہیلی پیڈ پر لینڈنگ کی لیکن جیسے ہی پہیے زمین سے ٹکرائے وہ اندر دھنستے گئے۔جس کے باعث بھارتی صدر کا ہیلی کاپٹر ایک طرف سے زمین میں دھنس گیا اور ریسکیو ٹیم کو طلب کرنا پڑا۔موقع پر موجود فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکاروں نے دوسری طرف سے ہیلی کاپٹر کو سہارا دیا تاکہ وہ الٹ نہ جائے۔درجنوں اہلکار ہیلی کاپٹر کو سیدھا کرنے کی کوشش میں ج±تے رہے اور اسی دوران بھارتی صدر دروپدی م±رمو اور دیگر افراد کو باہر نکالا گیا۔
بھارتی صدر اور عملے کو فوری طور پر پہلے قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا چیک اپ کیا گیا اور کچھ دیر بعد ہوش و حواس بحال ہونے پر جانے کی اجازت دیدی گئی۔حادثے کی وجہ ہیلی پیڈ بنانے میں عجلت ہوسکتی ہے۔ جلدی میں زمین کو نرم چھوڑ دیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا ہے کہ وقت کی کمی کے باعث کنکریٹ مکمل طور پر خشک نہیں ہو سکا تھا اس لیے ہیلی کاپٹر کے پہیوں کے نیچے دباوسے زمین میں گڑھے بن گئے۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے جس میں بعد ازاں پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو بھارتی فضائیہ کے Mi-17 ہیلی کاپٹر کو دھنسی ہوئی زمین سے نکالنے میں مدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔KMS -14/M






