مقبوضہ جموں و کشمیر

دارالخیر میرواعظ منزل کا سرینگر میں آتشزدگی کے واقعے میں ہونے والے نقصان پراظہارافسوس

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں دارالخیر میرواعظ منزل نے سرینگر کے علاقے قرفلی محلہ میں آتشزدگی کے واقعے میں 13رہائشی مکانات اور دیگر املاک کے جل کر خاکسترہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دارالخیر کے سرپرست میرواعظ عمر فاروق نے متاثرین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور ان کی فوری باز آبادکاری کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اس دوران دارالخیر میرواعظ منزل کے ایک وفدنے جس کی قیادت مفتی غلام رسول سامون کررہے تھے ، متاثرہ خاندانوںکا دورہ کیا اور ضروری امدادی سامان علاقے کی محلہ کمیٹی کے حوالے کیا۔ دارالخیر نے موسم سرما کی آمد پر لوگوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کی تاکہ آتشزدگی کے ناگہانی واقعات اور حادثات سے بچا جاسکے۔
دریں اثناء دارالخیر میرواعظ منزل نے کہاہے کہ ملت کشمیر اس حقیقت سے باخبر ہے کہ یہ ادارہ اپنے قیام سے لیکر آج تک مسلسل اپنے مخلص ساتھیوں کی مالی اور جنسی معاونت سے قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی بلا لحاظ مذہب و ملت امداد کررہا ہے ۔اس سلسلے میں دارالخیر میرواعظ منزل نے اہل ثروت حضرات سے ماضی کی طرح اس ملی ادارے کی ہر ممکن مدد اور معاونت کی اپیل دہرائی ہے تاکہ امدادی کام جاری رکھا جاسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button