وزیر اعظم مودی ووٹوں کیلئے ہر طرح کا ڈرامہ کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں، راہول گاندھی
نئی دلی: کانگریس کے مرکزی رہنما اور پارلیمنٹ میں قائد حز ب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ نریندر مودی ووٹوں کیلئے کچھ بھی کر سکتے ہیں اور وہ اس مقصد کے حصول کیلئے ہر طرح کا ڈرامہ کرنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے ریاست بہار میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران کہا کہ آگر آپ نریندر مودی سے کسی انتخابی ریلی کے دوران یہ کہیں کہ پردھان منتری(وزیر اعظم) جی آگر آپ ڈانس کریں تو ہم آپکو ووٹ دیں گے ،تو وہ ڈانس کیلئے تیار ہو جائیں گے۔ انہوں لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ جو کپڑے پہنتے ہیں ان میں زیادہ تر پر میڈ ان چائنا کا لیبل ہے ، میں وہ دن دیکھنا چاہتا ہوں جب اس لیبل پر میڈ ان بہار لکھا ہولیکن یہ ایک ایسی حکومت میں ممکن نہیں جو بڑے کاروباری گھروں کے لیے کم کرتی ہو، اسکے لیے چھوٹی اور متوسط پیمانے کی صنعتوں کو بڑھا وا دینے کی ضرورت ہے جنہیں بی جے پی نے نوٹ بندی اور ناقص جی ایس ٹی جیسے اقدامات کے ذریعے تباہ کر دیا ۔ انہوںنے کہا کہ اس وقت 2بھارت ابھر رہے ہیں ،ایک عام آدمی کا ہے اور دوسرا 5یا 10امیر کبیر لوگوں کا، یہی وجہ ہے کہ بہار جیسے مقامات پر غربت ہے حالانکہ یہاں وسائل اور صلاحیتوں کی کئی کمی نہیں ۔راہول گاندھی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم مودی امریکی صدر کی تردید کر کے دکھائیں جو بار بار کہہ رہے ہیں کہ آپریشن سندور امریکی دباﺅ میں رکا ہے۔








