بھارت
امریکہ سے رواں برس اب تک 2ہزار 7سو 90بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا

نئی دلی:امریکہ سے رواں برس اب تک 2ہزار 7سو 90جبکہ برطانیہ سے 100بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیاگیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ بھارتی شہری مذکورہ ملکوں میں غیر قانونی طور پر رہ رہے تھے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ اس سال جنوری سے اب تک 2ہزار 7سو 90 اور برطانیہ سے 100سے بھارتی شہریوں کو ملک بدر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ان ملکوں میں غیر قانونی طور پر رہ رہے تھے اورہم نے انکی شناخت اور قومیت کی تصدیق کی اور وہ واپس لوٹ آئے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف سخت کارروائی کر رہی ہے ۔ اس کارروائی کے تحت بھارتی شہریوں کو وقفے وقفے سے ملک بد ر کیا جا رہا ہے ۔






