بھارت

بھارت: انیل امبانی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات: 351ملین ڈالر کے اثاثے منجمد

نئی دلی:
بھارت کے ارب پتی تاجر، انیل امبانی کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارت کے مالیاتی جرائم کے ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے انیل امبانی گروپ سے منسلک 351ملین ڈالر کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔بھارتی سرکاری ذرائع کے مطابق ای ڈی نے ممبئی، دہلی اور چنئی میں واقع انیل امبانی کے خاندانی گھر سمیت رہائشی و کمرشل جائیدادوں پر لین دین پر پابندی عائد کر دی ہے۔مکیش امبانی کے چھوٹے بھائی انیل امبانی کے خلاف 2017 سے 2019 کے درمیان ایک پرائیویٹ بینک سے حاصل کیے گئے 568 ملین ڈالر کے قرضوں سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تاہم اس سرمایہ کاری سے کوئی منافع حاصل نہیں ہوا۔بھارتی کاروباری شخصیت انیل امبانی پر الزام ہے کہ ریلائنس ہوم فنانس اور ریلائنس کمرشل فنانس نے قرض کی رقم کو منی لانڈرنگ اور رشوت کے لیے استعمال کیا۔ای ڈی ریلائنس کمیونیکیشنز میں بھی مبینہ طور پر 1.55ارب ڈالر کے فنڈز کی خرد برد کی تحقیقات کر رہی ہے۔گروپ کے اثاثے منجمد ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی متوقع ہے اور حکام نے کہا ہے کہ شفافیت اور قانونی تقاضوں کو یقینی بنانے کے لیے تحقیقات جاری رہیں گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button