مقبوضہ جموں و کشمیر
بارہمولہ:بھارتی پولیس نے ”اتحاد المسلمین “ کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے آزادی پسند تنظیم اتحاد المسلمین کے کارکنوں مجتبیٰ حسین وانی اور سید مظفر رضوی کے گھروں پر ضلع بارہمولہ کے علاقوں میر گنڈ اور گنڈ خواجہ قاسم میں چھاپے مارے اور تلاشی لی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس اہلکاروں نے چھاپوں کے دوران مکینوں کو ہراساں کیا ، گھریلواشیاءکی توڑ پھوڑ کی اور موبائل فون، لیب ٹاپ اور اہم دستاویزات ضبط کر لیں۔
یادر ہے کہ بھارت نے دیگر آزادی پسند تنظیموں کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر اتحاد المسلمین پر بھی پابندی عائد کر کھی ہے۔







