World

امریکا میں نئی تاریخ رقم، ظہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلم میئر منتخب

نریندرمودی مسلمانوں کے قاتل ہیں ،ظہران ممدانی کی ویڈیو وائرل 

 

 

نیویارک: امریکہ میں ڈیموکریٹک سوشلسٹ امیدوار ظہران ممدانی نے نیویارک کا پہلا مسلم میئر منتخب ہو کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق امریک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مسلمان امیدوار نے یہ عہدہ حاصل کیا ہے۔ سابق گورنر اینڈریو کومو اور ری پبلکن امیدوار کرٹس سلوا ظہران ممدانی کے مدمقابل تھے ۔ 34سالہ زہران ممدانی نے اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق 49.6 فی صد ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے حریف گورنر اینڈریو کوومو نے 41.6 فی صد ووٹ حاصل کیے۔ انتخابی مہم کے دوران صدر ٹرمپ نے ظہران ممدانی کی بھرپور مخالفت کی اور انہیں کمیونسٹ قرار دے کر گرفتار کرنے اور الیکشن جیتنے پر نیویارک کی فنڈنگ روکنے کی بھی دھمکی دی تھی۔

ظہران ممدانی کی فتح کے موقع پر ایک کی ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیاپر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے 2002کے گجرات فسادات کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مسلمانوں کا قاتل قراردیاتھا۔ظہران ممدانی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ کسی اسٹیج پر اکھٹے موجود ہونے سے متعلق ایک تقریب کے شرکا کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاتھا کہ وہ ایسا بالکل بھی نہیں کریں گے، کیونکہ گجرات کے وزیر علیٰ کی حیثیت سے نریندرمودی نے ریاست میں مسلمانوں کے اجتماعی قتل عام میں کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے مودی کا موازنہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو سے کرتے ہوئے کہاتھا کہ ہمیں انہیں اسی طرح دیکھنا چاہیے جیسے ہم بنیامین نیتن یاہو کو دیکھتے ہیں جو ایک جنگی مجرم ہے۔

واضح رہے کہ ظہران ممدانی کاتعلق بھارتی ریاست گجرات سے ہے ۔انکے والدین محمود ممدانی اوروالدہ میرانائردونوں بھارت سے ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button