انسانی حقوق

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں اسرائیلی پالیسی پر عمل پیرا ہے

اسلام آباد: بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں اسرائیلی پالیسی پر عمل پیرا ہے اورعلاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت اور اسرائیل ظلم وجبر اور قبضے کے اپنے ہتھکنڈوںکو مربوط کرنے کے لیے تعاون کو مزید گہرا کر رہے ہیں اور بھارت مقبوضہ علاقے میں فلسطین پر اسرائیل کے جبری قبضے کے ماڈل کو اپنا رہا ہے۔اسرائیل اور بھار ت کی حکومتیں کشمیریوں اور فلسطینیوں پر ایک طرح کے مظالم ڈھا رہی ہیں اور اسرائیل نے بھارت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرے۔یہ پالیسی اب زوروں پر ہے۔کشمیری اور فلسطینی سات دہائیوں سے زیادہ عرصے سے اپنی آزادی اور وقار کے لیے جدوجہد کرر ہے ہیں اور وہ اقوام متحدہ سے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں۔کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حق خودارادیت کو تمام عالمی فورمز پر اجاگر کیا جانا چاہیے اور دنیا کو مقبوضہ جموں وکشمیراور فلسطین کے مظلوم عوام کو اپنے پیدائشی حق خود ارادیت کے حصول میں مدد دینی چاہیے۔بھارت اور اسرائیل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے دنیا کے بدنام ترین ممالک ہیں اور عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو ان کے مظالم کا سنجیدہ سے نوٹس لینا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button