World
برطانیہ کی اپنے شہریوں کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے سفر سے گریز کی ہدایت

لندن : برطانیہ نے ایک تازہ سفری ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں اس نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سفر سے گریز کریں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری میں شہریوں کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں میں مشہور سیاحتی مقامات پہلگام، گلمرگ، سونمرگ اور سری نگر شہر کے ساتھ ساتھ سری نگر جموں شاہراہ پر سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے ۔علاوہ ازیں فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے شہریوں کو پاکستان بھارت سرحد کے ساتھ واقع علاقوں کے سفر سے بھی احتیاط برتنے کو کہا گیا ہے۔ یہ ایڈوائزری 10 نومبر کو نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کے تناظر میں جاری کی گئی ہے جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔








