مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : محبوبہ مفتی کا دلی دھماکے میں کشمیری ڈاکٹروں کو ملوث کیے جانے پر اظہار تشویش

سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی پولیس کی طرف سے دلی بم دھماکے میں کشمیری ڈاکٹرو ں کو ملوث کیے جانے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے واقعے کی منصفانہ اور شفاف تحقیقات پر زور دیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں پی ڈی پی ہیڈکواٹرز پر پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے ذمہ داروں کو سزا ضرور ملنی چاہیے لیکن بے گناہ لوگوںکو ہرگز نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ انہوںنے جرم ابھی ثابت نہیں ہوا لیکن پھر بھی ملزمان کے اہلخانہ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو نا قابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھماکہ دلی میں ہوا لیکن چھاپے کشمیر میں جارے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے، لیکن بے گناہ خاندان کے افراد کو نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے ۔ پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ اگر دھماکے میں واقعی کشمیری ڈاکٹر وں کے ملوث ہونے کا ثبوت ملتا ہے تو یہ بدقسمتی ہوگی۔
محبوبہ مفتی نے مزید کہا کہ پی ڈی پی ہمیشہ تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کی وکالت کرتی رہی ہے اور وہ آج بھی اپنے اس موقف پر قائم ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button