مقبوضہ جموں وکشمیر: سڑک کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق ، 20زخمی
جموں04 جنوری (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج سرینگر جموں ہائی وے پر بانہال ٹنل کے اندر ایک سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش سے سیاحوں کو لے جانے والی ایک منی بس جموں خطے میں رامبن کے علاقے بانہال میں سرنگ کے اندر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق اور 20 مسافر زخمی ہو گئے۔حکام نے بتایا کہ منی بس سرینگر جا رہی تھی جب ٹنل کے اندر تیز رفتاری کے باعث ڈرائیو گاڑی کاکنٹرول کھوبیٹھا۔ انہوں نے بتایا کہ ادھم پور کے رہنے والے ڈرائیور طارق احمد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 20 سیاح زخمی ہوگئے اور انہیںبانہال اور قاضی گنڈ کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیاہے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 11 کو علاج کے بعد ڈسچارج کیا گیا جبکہ تین کی حالت نازک ہے۔