مشرق وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سے بھارت کو جھٹکا ، 4لاکھ ٹن چاول کی برآمد رک گئی
ممبئی:
ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کی وجہ سے بحری راستے مسدود ہونے اور کرایہ دوگناہونے کی وجہ سے تقریبا 4لاکھ میٹرک ٹن بھارتی باسمتی چاول بندرگاہوں پر اور نقل و حمل کے دوران رک گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق آل انڈیا رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ستیش گوئل نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سے بحری جہازوں کے راستے مسدود ہونے کی وجہ سے تقریبا 2لاکھ ٹن باسمتی چاول راستے میں پھنس گئے ہیں اور اتنی ہی مقدار بھارتی بندرگاہوں پر رکی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ برآمد کنندگان نے پہلے ہی سٹاک بندرگاہوں پر منتقل کر دیا ہے ، لیکن بڑھتے ہوئے کنٹینر کرایوں کی وجہ سے وہ مشرق وسطیٰ کوچاول بھیج نہیں سکتے اور کوئی متبادل مارکیٹ اتنی مقدارمیں چاول لے نہیں سکتی۔
واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کی وجہ سے بحری تجارتی راستے مسدود اور نقل و حمل کا کرایہ دو گنا ہو گیا ہے ۔








