بھارت

دہلی ہوائی اڈے کو آتش فشاں کی راکھ کے باعث پروازوں کی منسوخی، تاخیرکا سامنا

نئی دہلی:ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد فضا میں راکھ کی موجودگی کی وجہ سے منگل کو دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کم از کم 7بین الاقوامی پروازیں منسوخ اور 10سے زیادہ تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایتھوپیا میں ہیلی گوبی آتش فشاں کے پھٹنے سے راکھ کے بادل فلائٹ آپریشنز کو متاثر کر رہے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ راکھ کے بادل بھارت کے مغربی حصوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ آتش فشاں کے راکھ کی وجہ سے دہلی ہوائی اڈے پر 7بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئی جن میں آمد اور روانگی شامل ہے اور 12بین الاقوامی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ایئر انڈیا نے حفاظتی اقدام کے طور پر پیر سے اب تک 13پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ تاہم بدلتی ہوئی صورتحال کے حوالے سے اندرونی پروازوں کے بارے میں اب تک کوئی اپڈیٹ نہیں ہیں۔پیر کو جاری کردہ ایک ہدایت میں بھارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA)نے ایئر لائنز کو ہدایت کی کہ وہ آتش فشاں راکھ سے متاثرہ علاقوں اور پروازوں سے سختی سے گریز کریں اور تازہ ترین ایڈوائزری کی بنیاد پر فلائٹ پلاننگ، راستوں اورایندھن کی فراہمی کو ترتیب دیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button