نئی دلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا ءکا دلت پروفیسر کی معطلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

دہلی: بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں قائم جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباءنے دلت پروفیسر وریندر بالاجی شہرے کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے، جنہیں یونیورسٹی انتظامیہ نے امتحانی پرچے میں ملک میں اقلیتوں پر مظالم کے بارے میں ایک سوال شامل کرنے پر معطل کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق طلبا نے پروفیسر کی معطلی کی مذمت کرتے ہوئے اسے تعلیمی آزادی اور فکری خودمختاری پر حملہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پروفیسر نے کوئی غلط کام نہیں کیا ،انکی معطلی ناقابل قبول ہے۔ احتجاجی طلبانے ذات پات کی بنیاد پر امتیازی سلوک کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا۔ طلباءنے کہا کہ وفیسر شہرے کی معطلی انتہائی پریشان کن ہے۔
طلباءنے پروفیسر کی معطلی کو فوری طور پر منسوخ کرنے، ان کے خلاف کسی بھی قانونی کارروائی کو واپس لینے اور معطلی کے عمل پر یونیورسٹی انتظامیہ سے معافی کا مطالبہ کیا۔








