World
اسٹریلوی حکام نے بونڈی شوٹر کے بھارت سے تعلق کی تصدیق کردی
ساجد اکرم کے پاس بھارتی پاسپورٹ تھا، چھ بار بھارت کا سفر کیا
سڈنی,نئی دہلی: آسٹریلوی حکام نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کو سڈنی کے بونڈی بیچ پر ہونے والےی فائرنگ کے پیچھے دو بندوق برداروں میں سے ایک حیدرآباد بھارت کا رہنے والا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت باپ بیٹے 50سالہ ساجد اکرم اور24سالہ اور نوید اکرم کے طورپر ہوئی ہے ۔
بھارتی ایجنسیوں کے مطابق ساجد اکرم 1980 کی دہائی کے اواخر میں آسٹریلیا ہجرت کر گیا تھا اور بعد میں ایک یورپی خاتون سے شادی کی۔ اس کے پاس بھارتی پاسپورٹ تھا اور وہ 27 سالوں میں چھ بار بھارت آیا۔ نوید اور ایک بیٹی کی پیدائش آسٹریلیا میں ہوئی اور وہ آسٹریلیا کے شہری ہیں۔ یاد رہے کہ ساجد اکرم حملے میں مارا گیا تھا جب کہ اسکا بیٹا نوید زخمی حالت میں گرفتار ہو گیا تھا۔ حملے میں ایک بچی سمیت پندرہ افراد ہلاک جبکہ چالیس کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔






