بھارت

مغربی بنگال : ضلع مرشد آباد میں بابری مسجد کی تعمیر کے پوسٹر چسپاں

نئی دلی:
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع مرشد آبادمیں ‘بابری مسجد’ کی تعمیر کے اعلان سے متعلق پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں ۔
کشمیر میڈیا کے مطابق یہ  پوسٹر ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے ہمایوں کبیر کی طرف سے بیلڈنگا میں 6دسمبر کوبابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کے اعلان کے چند دن بعد ظاہر ہوئے ہیں ۔حال ہی میں، ہمایوں کبیر نے بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاتھا کہ اس تقریب میں متعدد مسلم علما اور کمیونٹی لیڈرشرکت کریں گے ۔انہوں نے صحافیوں کو بتایاکہ 6دسمبر کو ضلع مرشد آباد علاقے بیلڈنگا میں بابری مسجد کا سنگ بنیاد رکھاجائے گا۔مسجد کی تعمیر کو تین سال کے عرصے میں مکمل کیاجائے گا

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button