بھارت
جالندھر : 11اسکولوں کو بم کی دھمکیاں موصول

جالندھر: بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر کے 11 اسکولوں کوکو ای میلز کے ذریعے بم کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جالندھر کے تقریبا 11 سکولوں اور ایک کالج کو ای میل کے ذریعے بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی۔اسکول انتظامیہ نے ای میلز کے ذریعے ملنے والی بم کی موجودگی کی دھمکیوں کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس نے تلاشی کیلئے تمام اسکولوں کو خالی کرالیا ۔ اسکولوں میں زیر تعلیم طلبا اورانکے والدین میں دھمکیاں ملنے کے بعد شدید خوف ودہشت پھیل گئی اور تمام اسکولوں کے باہر اپنے بچوں کو لینے کیلئے والدین کا رش لگ گیا۔





