APHC-AJK

کشمیری حریت رہنمائوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت

اسلام آباد:کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں حریت رہنمائوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینکڑوں حریت رہنماء اور انسانی حقوق کے کارکن بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوںمیں طویل عرصے سے قید ہیں جنہیں اگست2019میں جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی سے قبل ہی مودی حکومت نے گرفتار کرلیا تھا۔ حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ اور دیگر حریت رہنمائوں نے اسلام آباد میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ بھارت ظلم و تشدد، قتل عام ،گرفتاریوں اور املاک کی ضبطگی جیسے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کومقبو ضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرنی چاہیے ۔انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تمام تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ غیر قانونی طور پر نظر بند تمام حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی رہائی کے لیے بھارت پر دبائو بڑھائیں ۔ کشمیری نظربندوںمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، یاسین ملک، نعیم احمد خان مولوی بشیر عرفانی،ایاز محمد اکبر،،محمد قسم فکتو ،آسیہ اندرابی،فہمیدہ صوفی،ناہیدہ نسرین کے علاوہ انسانی حقو ق کے کارکن خرم پرویز، محمد احسن اونتو اور دیگر شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button