مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر : بھارتی یوم جمہوریہ سے ہفتوں قبل سخت پابندیاںعائد ، تلاشی کی کارروائیاں تیز

کشمیریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ، نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی فورسز نے آئندہ سال 26جنوری کو یوم جمہوریہ کی تقریبات سے چند ہفتے قبل سکیورٹی انتظامات کے نام پر متعددعلاقوں میں پابندیاں اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں، جس سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کی مشترکہ ٹیموں نے سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں جہاں یوم جمہوریہ کی مرکزی تقریب منعقد ہو گی اوراس کے نواحی علاقوںمیں گشت بڑھا دیا ہے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کر دی ہیں ۔ بھارتی فورسز نے امیراکدل اور مہاراجہ بازار سمیت ملحقہ علاقوں کو سیل کر دیاہے جبکہ مقامی رہائشیوں دکانداروں اور راہگیروں کو بار بار تلاشیوں ، شناختی پریڈ کا نشانہ بنایا جارہاہے اورانکی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔قابض بھارتی فوج رہائشی اور تجارتی علاقوں میں تلاشی کی کارروائیوں کیلئے سراغ رساں کتے، میٹل ڈیٹیکٹرز اور دیگر جدید آالات کا استعمال کررہی ہے۔سرینگر کے تجارتی مرکز لال چوک میں بھارتی فورسز راہگیروں کی جامہ تلاشی لے رہے ہیں جبکہ گاڑیوں کو روک کر لوگوں کی شناختی پریڈ کرائی جاتی ہے، جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق علاقے میں بھاری تعداد میں قابض فورسز کی تعیناتی اور تلاشی اورمحاصرے کی کارروائیوں سے شدید خوف و ہراس پھیل گیاہے ۔۔سرینگر کے علاوہ جموں میں بھی بھارتی فورسز نے گھگوال اور سانبہ کے علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ ضلع کشتواڑ کے علاقے سنگھ پورہ ، ضلع راجوری کے متعدد دیہات اور پونچھ کے علاقے سرنکوٹ سے تلاشی کارروائیاں جاری ہیں ۔
ادھر بھارتی فورسز نے ضلع ادھم پور کے جنگل کے علاقے میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی۔ کارروائی کے دوران بھارتی فوج کو سراغرساں کتوں ، ڈرونزاورخصوصی دستوںکی مدد حاصل ہے ۔ بھارتی فوج نے آپریشن کو جنگل کے علاقے میں دس کلومیٹر تک پھیلا دیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کاکوئی بھی قومی دن کشمیریوں کیلئے مشکلات اور مسائل کا باعث بنتا ہے ۔ بڑی تعداد میں قابض فوجیوں کی تعیناتی ، گشت اور تلاشی کی کارروائیوں کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انکا نظام زندگی مکمل طورپر مفلوج ہو کر رہ جاتاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button