World

بنگلادیش عوامی لیگ کے انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی

ڈھاکا:بنگلادیش کی عبوری حکومت نے تصدیق کی ہے کہ مفرور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی جماعت عوامی لیگ کے آئندہ سال فروری میں ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر کے پریس سیکرٹری، شفیق الاسلام، نے ڈھاکا میں ایک پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ عوامی لیگ پر انسداد دہشت گردی قانون کے تحت پابندی لگائی گئی ہے، عوامی لیگ کی سیاسی سرگرمیاں اس وقت ملک میں ممنوع ہیں اور الیکشن کمیشن نے پارٹی کی رجسٹریشن بھی منسوخ کر دی ہے۔ شیخ حسینہ واجداور عوامی لیگ کے رہنما بین الاقوامی جرائم ٹربیونل میں مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔ مئی میں، عبوری حکومت نے بنگلہ دیش عوامی لیگ اور اس کی اتحادی تنظیموں کی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کے لیے ایک گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔بنگلا دیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجدگزشتہ سال عوامی احتجاج کے نتیجے میں اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھی۔ عبوری حکومت کی مشاورتی کونسل کے اجلاس کے بعد شفیق الاسلام نے کہا کہ عوامی لیگ کی سرگرمیاں مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک معطل رہیں گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button