بھارت

نریندر مودی مجھ سے ناراض ہے، صدر ٹرمپ کا ایک بار پھر بھارتی وزیراعظم پر طنز

امریکا نے تجارتی دبائو کے ذریعے بھارت کو روس سے تیل کی خریداری کم کرنے پر مجبور کیا

واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے عائد کیے گئے بھاری ٹیرف پر خوش نہیں ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پر 50فیصد تک ٹیرف عائد کیے گئے ہیں، جن میں 25فیصد اضافی ٹیکس روسی تیل کی خریداری سے متعلق ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکا نے تجارتی دبائو کے ذریعے بھارت کو روس سے تیل کی خریداری کم کرنے پر مجبور کیا ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر بھارت نے روسی تیل کے معاملے پر تعاون نہ کیا تو امریکا مزید ٹیرف بھی عائد کر سکتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ اقدامات یوکرین جنگ کے تناظر میں روس پر دبائو بڑھانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔اگرچہ تجارتی تنازع جاری ہے، لیکن صدرٹرمپ نے کئی بار کہا کہ ان کے اور نریندر مودی کے درمیان ذاتی تعلقات مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی جانتے ہیں کہ انہیں خوش رکھنا ضروری ہے اور بھارت امریکی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کر رہا ہے۔امریکی صدر نے اپنے ٹیرف فیصلوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے امریکا کو مالی فائدہ ہو رہا ہے اور اربوں ڈالر امریکی معیشت میں آ رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارت نے اس دعوے کو مسترد کیا ہے کہ اس نے روسی تیل کی خریداری روکنے کی کوئی یقین دہانی کرائی تھی۔ٹرمپ نے اس موقع پر اپنی ایک ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے ان سے دفاعی معاہدوں کے حوالے سے بات کی تھی، خاص طور پر اپاچی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی پر۔ ان کے مطابق بھارت نے کئی برس قبل اپاچی ہیلی کاپٹر آرڈر کیے تھے جن کی ترسیل میں تاخیر ہوئی، تاہم اب اس معاملے میں پیش رفت ہو رہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button