مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ کو مسلسل تیسرے جمعہ سری نگر کی جامع مسجد میں نماز جمعہ نہیں پڑھنے دی گئی

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج مسلسل تیسرے جمعہ کو سرینگر میں گھر میں نظر بند رکھ کر نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے تاریخی جامع مسجد نہیں جانے دیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے، جنہوں نے مقبوضہ وادی کشمیر میں جاری مسلسل خشک موسم کے پیش نظر بارش اور برف باری کے لیے جامع مسجد میں خصوصی دعا کا اعلان بھی کیا تھا، ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا”حکام نے ایک اور جمعہ کو مجھے جامع مسجد جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ بار بار اس طرح کی پابندیاں انتہائی تکلیف دہ ہیں،میں اس غیر معمولی خشک سردی میں بارش اور برف باری کے لیے دعا بھی نہیں کراسکا جو انتہائی افسوسناک ہے ۔
دریں اثنا میر واعظ کی عدم موجودگی کیوجہ سے جامع مسجد کے امام حئی سید احمد نقشبندی نے بارش اور برف باری کے لیے خصوصی دعا کی۔ انہوں نے اپنے خطبے میں میر واعظ کی بار بار نظر بندی پر غم و غصے کا اظہار کرتے اسے مذہبی معاملات میں صریح مداخلت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرواعظ پر بار بار پابندیوں سے لوگوں کے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچتی ہے۔
دریں اثناءمیر واعظ عمر فاروق نے مولانا یٰسین ہمدانی مرحوم کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔ انتظامیہ نے میر واعظ عمر فاروق کو مرحومہ کی نماز جنازہ میں بھی شریک ہونے کی اجازت نہیں دی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button