مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:اسلام آباد ،جموں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں

سری نگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض بھارتی فورسز نے آج(اتوار) جنوبی ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق حکام نے بتایا کہ یہ آپریشن اسلام آباد کے علاقے جنگلات منڈی میں کچھ مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر کیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ جنوبی کشمیر کے اس ضلع میں گزشتہ دو روز کے دوران اس طرح کی دوسری کارروائی ہے، فورسز نے ہفتے کے روز بھی یہاں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی تھی۔
دریںاثنا بھارتی فورسز نے آج جموں کے مضافات میں واقع علاقے کناچک میں بھی تلاشی آپریشن شروع کیا ۔ آپریشن میں بھارتی فوج کا سپیشل آپریشن گروپ کے علاقے پیرا ملٹری فورسز اور پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔حکام نے بتایا کہ پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button