World

بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ کے اشتعال انگیز انٹرویو پر بھارتی سفیر کو طلب کر لیا

بھارت بنگلہ دیش میں سیاسی بے چینی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے، ڈھاکہ

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی وزارت خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر Pawan Badhe کو طلب کر کے مفرور سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی طرف سے بھارتی میڈیا کو دیے جانے والے اشتعال انگیز انٹرویو پر سخت احتجاج کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈھاکہ کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی سہولت کاری سے ہونے والا مذکورہ انٹریو بنگلہ دیش کی خود مختاری اور ملک میںجاری جمہوری عمل پر حملہ ہے۔
بنگلہ دیش میں انسانیت کے خلاف جرائم پر سزائے موت پانے والی شیخ حسینہ اس وقت بھارت میں مفرور ہیں ۔ انہیںمودی حکومت نے پناہ دے رکھی ہے۔ بنگلہ دیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ بھارت نے نہ صرف ایک مجر م کو پناہ دے رکھی ہے بلکہ اسے اشتعال انگیز بیانات کے لیے پلیٹ فارم بھی مہیا کر رہا ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارت بنگلہ دیش مخالف بیانیے کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے اور بنگلہ دیش میں سیاسی بدامنی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔
سفارتی ذرائع نے تصدیق کی کہ ڈھاکہ نے نئی دہلی پر زور دیا کہ وہ شیخ حسینہ کو میڈیا سے گفتگو سے فوری طور پر روکے۔ بنگلہ دیشی وزارت خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی طرف سے اشتعال انگیز تبصروں کی سہولت براہ راست سیاسی مداخلت ہے، جس سے دونوں پڑوسیوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو خطرہ ہے۔
بنگلہ دیشی حکام کا مزید کہنا ہے کہ شیخ حسینہ کو میڈیا پلیٹ فارم مہیا کرنا پڑوسی ملکوں کی سیاست میں واضح مداخلت کا مظہر ہے۔
تجزیہ کاروں کا بھی کہنا ہے کہ خطے میں اپنے مذموم منصوبوں کو آگے بڑھانے کیلئے میڈیا اور مفرور رہنماﺅں کا استعمال کرنا بھارت کا وطیرہ بن چکا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button