بھارت

دہرادون میں کشمیری نوجوانوں پر ہندوتوا بلوائیوں کا وحشیانہ حملہ

حملے کیخلاف مقامی مسلمانوں کااحتجاجی مظاہرہ ، مسلمانوں پر حملے بند کرنے کا مطالبہ

دہرادون:
بھارت بھرمیں کشمیری شال فروشوں پرہندوتوا بلوائیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کے واقعات کے دوران ریاست اتراکھنڈ کے شہر دہرادون میں دو کشمیری نوجوانوں پر بلوائیوں کے وحشیانہ تشدد کے خلاف مقامی مسلمانوں نے زبردست احتجاج کیاہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہندوتوا بلوائیوں نے دہرادون کے علاقے وکاس نگر میں دو کشمیری نوجوانوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔کشمیری نوجوان شالیں بیچنے کے لیے کشمیر سے اتراکھنڈ آئے تھے۔انتہا پسند ہندوئوں نے جموں کے رہائشی کشمیری نوجوان دانش اور تابش کو مذہبی اور نسلی تعصب کا نشانہ بنایا اور ان پر پہلگام فالس فلیگ آپریشن سے متعلق قابل اعتراض تبصرے کئے ۔نوجوانوں کے احتجاج پر ہندوئوں نے ان پر حملہ کر دیا اور وحشیانہ تشدد کیا ۔ حملے میں دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے ۔واقعے کے خلاف مقامی مسلمانوں نے وکاس نگر پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کیا ۔ انہوں نے کشمیری نوجوانوں کو زخمی حالت میں کندھوں پر اٹھا کر پولیس اسٹیشن کا گھیرائو کیا اور مسلمانوں پر ظلم بند کرو جیسے نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اتراکھنڈ میں مذہب کی بنیاد پر مسلمانوں کو مسلسل انتقامی کارروائیوں اور امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے میں ملوث ہندتواارکان کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پر امن طورپر منتشر ہو گئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس نے کشمیری نوجوانوں پر حملے میں ملوث ایک ملزم سنجے یادو نام کوگرفتار کیاہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button