مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : چائلڈ کیئر ورکروں کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

سری نگر:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں کمیونٹی چائلڈ کیئر ورکروں جنہیں آنگن واڑی ورکرز کے نام سے جانا جاتا ہے، نے مطالبات کے حق میں سرینگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاجی کارکنوں نے کہا کہ وہ برسوں سے اپنے مسائل اٹھا رہی ہیں جن میں تنخواہوں کی بروقت ادائیگی، اعزازیہ میں اضافہ اور پنشن کی سہولتوں کی فراہمی شامل ہیں تاہم ان کے مطالبات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
احتجاجی کارکنوں نے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے اور کہا کہ کہ بچوں کی غذائیت، صحت اور فلاحی اسکیموں میں نچلی سطح پر اہم کردار ادا کرنے کے باوجود ان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کیوجہ سے وہ سخت مشکلا ت کا شکار ہیں لہذا انکے مطالبات پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے ۔KMS-08/M

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button