لداخ کے مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں: سونم وانگچک
لہہ: لداخ سے تعلق رکھنے والے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک نے جو حال ہی میں نظر بندی سے رہائی کے بعد واپس لداخ پہنچے ہیں، کہا ہے کہ وہ لداخ کے مسائل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سونم وانگچک کو گزشتہ سال 26 ستمبر کو گرفتارکرکے بھارتی ریاست راجستھان کی جودھ پور جیل میں نظربند کیاگیا تھا ۔ وانگچک نے لہہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً چھ ماہ بعد علاقے میں واپسی پر انہیں خوشی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میں بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔انہوں نے کہامجھے امید ہے کہ جس مقصد کے لیے ہم کام کر رہے ہیں، ایک نیا سورج طلوع ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں امید ہے کہ ہر طرف سے ایسا ماحول ہو گا اور میں ان لوگوں کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہاکہ میںلوگوں سے ملنے کا منتظر ہوں۔سونم وانگچک کو حال ہی میں جودھ پور سنٹرل جیل سے رہا کیا گیا جب بھارتی حکومت نے قومی سلامتی ایکٹ کے تحت ان کی نظربندی منسوخ کردی۔








