محاصرے اور تلاشی
سانبہ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائی

جموں31 جنوری (کے ایم ایس )غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جموں خطے کے ضلع سانبہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے ضلع کے سرحدی علاقے میں ڈرون نظر آنے کادعویٰ کیا جس کے بعد تلاشی کی کارروائی شروع کی گئی۔انہوں نے کہاکہ چلیاری کے علاقے میں ایک دو منٹ تک ڈرون کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا جسکے بعد وہ پاکستانی علاقے کی طرف چلاگیا۔اس لئے علاقے میں تلاشی کی کارروائی کی گئی۔قابض حکام نے دعویٰ کیا کہ جمعہ کے روز بھی ضلع کے علاقے رتن پور میں ایک ڈرون کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔






