کشمیریوں کی ہراسانی ، مساجد کی پروفائلنگ کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، تاریگامی

جموں : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ کے سینئر رہنما اور قانون ساز اسمبلی کے رکن محمد یوسف تاریگامی نے مقبوضہ علاقے کو بے اختیار کرنے اور ریاستی حیثیت کی بحالی کے معاملے پر ایک کل جماعتی اجلاس طلب پر زور دیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تاریگامی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ پر زور دیا کہ وہ ان معاملات پر ایک کل جماعتی اجلاس طلب کریں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے کی اسمبلی کے پاس ایک تاریخی مینڈیٹ موجود ہے لیکن اسکے باوجود اسمبلی کمزور ہے اور کچھ نہیں کر پا رہی جو افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ایک طرف جموں وکشمیر کو مسلسل اپنا ’اٹوٹ انگ‘قرار دے رہی ہے اور اگر ایسا ہے تو یہاں بھی جمہوریت بحال کرو۔
تاریگامی نے امن واماں کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معمولی الزامات کی بنیاد پرلوگوں کو ہراساں کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مساجد اور اماموں کی پروفائلنگ کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔





