مقبوضہ جموں و کشمیر

ادھمپور: محاصرے اور تلاشی کی کارروائی دوسرے روز بھی جاری

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع ادھم پور میں بھارتی فورسز کی طرف سے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی آج مسلسل دوسرے روز بھی جاری ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں، پیر املٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور اسپیشل آپریشن گروپ (ایس او جی) کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے مجلتا میں تلاشی آپریشن گزشتہ روز شروع کیا تھا۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن کے دوران فوجیوں پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی ہے جس کے بعد آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے اور ڈرون کیمروں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ فورسز نے علاقے کے لوگوں کو گھرو ں تک محدود رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button