یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر الحمراہال لاہور میں تقریب کا انعقاد
لاہور:یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے الحمرا ہال لاہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری، پارلیمانی سیکرٹری محترمہ شازیہ رضوان اور پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و ثقافت طاہر رضا ہمدانی مہمان خصوصی تھے۔عظمی بخاری، محترمہ شازیہ رضوان , طاہر رضا ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر لاہور بابر علی رائے نے اپنے الگ الگ خطاب میں ملکی اور بین الاقوامی فورمز پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں ۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنماء شیخ عبدالمتین، انجینئر محمود اور گلشن اقبال نے اپنے خطاب میں کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد آزادی کو اجاگر کیا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کرے تاکہ خطے میں پائیدارامن قائم ہو سکے۔اس موقع پر کشمیر یکجہتی واک بھی کی گئی ۔








