مقبوضہ جموں و کشمیر

بجلی بحران پر قابض حکام کی بے حسی کے خلاف بڈگام میں احتجاج

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع بڈگام کے علاقے بیروہ میں خواتین نے بجلی کی طویل بندش اور سمارٹ میٹروں کی تنصیب پر جوبجلی کے بلوں میں اضافے کا سبب بنتا ہے ، قابض حکام کی بے حسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے اپنے غم وغصے کا اظہار کرنے کے لیے بیروہ ماگام سڑ ک بندکر دی اور اعلان کیا کہ وہ اپنے علاقے میں سمارٹ میٹروں کی تنصیب کی اجازت نہیں دیں گے۔احتجاج کرنے والی خواتین نے قابض حکام اورمحکمہ بجلی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ بار بار بجلی کی کٹوتی، اور سمارٹ میٹروں کے لیے دباو¿ نے خاص طور پر سخت سردی کے موسم میں ان کی مشکلات بڑھا دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی بارباربندش سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں جس سے گھریلو کام اور بچوں کی تعلیم پر اثرپڑرہاہے۔ مظاہرین نے خبردارکیا کہ اگر حکام نے بجلی کی باقاعدہ سپلائی بحال کرنے اور سمارٹ میٹروں کے بارے میںخدشات دور کرنے میں ناکام رہی تو احتجاج میں شدت لائی جائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button