بھارت

امریکہ میں لاپتہ بھارتی طالب علم مردہ پایا گیا، قونصلیٹ کی تصدیق

واشنگٹن:امریکہ میں بھارت کاایک 22 سالہ پوسٹ گریجویٹ طالب علم ساکیتھ سرینیواسایا لاپتہ ہونے کے چند دن بعد مردہ پایا گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق برکلے میں یونیورسٹی آف کیلیفورنیاکے طالب علم ساکیتھ کو آخری بار 9 فروری کو دیکھا گیا تھا اور اس کی لاش ہفتے کو برآمد ہوئی۔ اس بات کی تصدیق سان فرانسسکو میں بھارتی قونصلیٹ نے کی۔قونصلیٹ نے واقعے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ساکیتھ کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔کرناٹک سے تعلق رکھنے والا ساکیتھ یونیورسٹی میں کیمیکل اور بائیو مالیکولر انجینئرنگ میں ماسٹرز کر رہا تھا۔ اس کا بیگ جس میں اس کا پاسپورٹ اور لیپ ٹاپ تھا، پارک ہلز کے ملحقہ علاقے میں پایا گیا جس کے بعد علاقے میں تلاشی کی کارروائی کی گئی۔ مودی حکومت کے دور میں خاص طور پر امریکہ میں بھارتیوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔اس کی بڑی وجہ ہندوتوا نظریے کے فروغ کو قراردیاجارہا ہے اور اسے مسلمانوںاور عیسائیوں کے خلاف تشدد کو ہوا دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکہ میں ہندو قوم پرست گروپ نفرت اور جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں جن میں مسلمانوں، سکھوں اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انڈین امریکن مسلم کونسل (IAMC) اور ہندوز فار ہیومن رائٹس (HfHR) نے امریکہ میںنفرت انگیز جرائم اور توڑ پھوڑ کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے ہندوتوا نظریے کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہندو انتہا پسندوں کی حوصلہ افزائی اور اقلیتوں کے لیے نفرت انگیز ماحول میں حصہ ڈالنے پرمودی حکومت کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جن کی وجہ سے بھارتیوں خاص طور پر اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والوں کو مغرب بالخصوص امریکہ میں بڑھتی ہوئی نفرت اور تشدد کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button