مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :بھارت کے نائب صدر کے دورے سے قبل سخت پابندیاںنافذ

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام نے بھارت کے نائب صدرسی پی رادھا کرشنن کے جمعرات کومقبوضہ علاقے کے دورے سے قبل وادی کشمیر خاص طور پر سرینگر میں سخت پابندیاںنافذ کر دی ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس اورپیراملٹری اہلکاروں کی بھاری نفری کو سرینگر میں تعینات کیا گیا ہے، جس سے شہر کے مختلف حصوں خصوصا حضرت بل میں کشمیر یونیورسٹی کے نواحی علاقے ایک بڑے عسکری زون میں تبدیل ہو گئے ہیں ۔ کشمیریونیورسٹی کیمپس کی طرف جانے والے تمام اہم راستوں پر کئی حصارپر مشتمل سکیورٹی گرڈ قائم کی گئی ہے ۔بھارتی فورسز کے اہلکار اہم چوراہوں کی نگرانی کر رہے ہیں،جہاں رکاوٹیں کھڑی کرکے گاڑیوں اورراہگیروں کی تلاشیاں لی جارہی ہیں ، جس سے علاقے میں شدید خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button