بھارت

بھارت : بہارمیںنائب وزیر اعلیٰ کی اسکولوں کے قریب گوشت کی فروخت پر پابندی کی تجویز

پٹنہ :بھارتی ریاست بہار میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والے نائب وزیر اعلیٰ وجے سنہا نے بچوں میں پرتشدد رجحانات میں کمی کیلئے اسکولوں کے قریب گوشت کی فروخت پر پابندی کی تجویز دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وجے سنہا نے بچوں میں لڑنے جھگڑنے کا رجحان ختم کرنے کے لیے اسکولوں، مدارس اور رش والے مقامات کے قریب گوشت اور مچھلی کی فروخت پر پابندی کی تجویز دی ہے۔انہوںنے کہا کہ ہم لوگوں کے اپنی پسند کا کھانا کھانے کے حق کے خلاف نہیں ہیں، لیکن ایسی اشیاءکو کھلے عام فروخت کرنا ہمارے جذبات کی پاکیزگی کو متاثر کرتا ہے۔ اسی طرح تعلیمی اداروں کے اطراف بھی انہیں فروخت نہیں کیا جانا چاہیے تاکہ بچوں میں تشدد کے رجحانات کو روکا جا سکے۔وجے سنہا کے بیان پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی جارہی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بہار کے 41 فیصد بچے کم وزن جبکہ 43 فیصد بچے کم نشو نما کا شکار ہیں۔صارفین نے کہا کہ بہار کے 23 فیصد بچے بڑی عمر کو پہنچ ہی نہیں پاتے، اس طرح کی صورتحال میں نائب وزیراعلیٰ کی بات سمجھ سے بالاتر ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مزید دیکھئے
Close
Back to top button