مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی ریاست راجستھان میں کشمیری طلباءکی نظربندی کے خلاف سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ریاست راجستھان کی میواڑ یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلباءکی نظربندی اور انہیں ہراساں کرنے کے خلاف سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری طلباءکے اہل خانہ سمیت لوگوں نے بھارت میں کشمیری طلباءکو درپیش مشکلات اور امتیازی سلوک پر سخت احتجاج کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ راجستھان میں بی ایس سی نرسنگ پروگرام میں داخلہ لینے والے مقبوضہ جموں و کشمیر کے طلباءکو اپنے نصاب کے حوالے سے سوالات اٹھانے پر عتاب کا نشانہ بنایا گیا اور دو دن تک حراست میں رکھا گیا۔ساتو
احتجاج کرنے والے خاندانوں نے کہا کہ طلباء، جن میں سے اکثر چار سالہ نرسنگ پروگرام کے 7ویںسمسٹر میں ہیں، نے یونیورسٹی انتظامیہ سے محض یہ جاننے کی کوشش کی تھی کہ نرسنگ کورس کو انڈین نرسنگ کونسل اور راجستھان نرسنگ کونسل سے لازمی منظوری کیوں نہیں لی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طلبہ کے تحفظات کو دور کرنے کے بجائے یونیورسٹی انتظامیہ اور حکام نے کیمپس میں پرامن احتجاج کے دوران متعدد طلبہ کو حراست میں لے کر دو دن تک نظر بند رکھا۔
مظاہرین نے معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button