مقبوضہ جموں و کشمیر

دلی :انجینئر رشید کا بولنے کی اجازت نہ ملنے پرامیت شاہ کی تقریر کے دوران پارلیمنٹ میں احتجاج

نئی دہلی:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے بارہمولہ حلقے سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر رشید نے ایوان میں بولنے کی اجازت نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا اور بعدازاں تحریری طور پر علاقے سے متعلق کئی سیاسی اور انسانی مسائل اجاگر کیے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجینئر رشید نے بولنے کی جازت نہ ملنے پر بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں وزیر داخلہ امیت شاہ کی تقریر کے دوران سپیکر ڈائس کے آگے کچھ دیر کیلئے احتجاج کیا ۔ بعدا زاں انہوںنے اپنی تقریر تحریری طور پر پیش کی جس میں انہوںنے کہا کہ بھارت کو دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہونے کے ناطے ایران کیخلاف امریکی ، اسرائیلی جارحیت کو مذمت کرنی چاہیے ۔ انہوں نے ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مقبوضہ علاقے میں ہونے والے مظاہروں کے دوران گرفتار کیے جانے والے تمام نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔ انہوںنے کہا کہ ”میں امریکی، اسرائیلی بمباری میں آیت اللہ خامنہ ای اور 150 سے زائد بچوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتا ہوں۔”

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button