بھارت

بھارت :میگھالیہ کے مغربی گارو پہاڑیوں میں کشیدگی کے بعد کرفیو میں توسیع

 

نئی دہلی: بھارت میں حکام کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی ریاست میگھالیہکے مغربی گارو پہاڑی ضلع میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرکرفیومسلسل دوسرے دن بھی جاری ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ویبور اگروال نے اعلان کیا کہ بھارتی شہری تحفظ سنہتا کی دفعہ 163 کے تحت علاقے میں نافذ پابندیاں 15 مارچ کی صبح 6 بجے سے 16 مارچ کی صبح 6 بجے تک جاری رہیں گیں۔حکام نے کہا کہ کرفیو ضلع کے مختلف علاقوں میں تشدد اورگڑبڑ کی اطلاعات کے بعد لگایا گیا ہے جس سے لوگوں کی جان و مال کو خطرہ لاحق ہے۔عہدیداروں نے 15 مارچ کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو میں نرمی کردی تاکہ لوگ ضروری کام نمٹاسکیں۔مقامی لوگوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ کرفیو یا پابندیوں کی خلاف ورزی پر بھارتیہ نیائے سنہتا اور دیگر قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔حکام نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ پرسکون رہیں، پابندیوں پر عمل کریں اور ضلع میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے فورسز اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button