بھارت

دریائے گنگا میں افطار کا تنازعہ : مودی حکومت کے زیر اثر جج نے 14مسلمان عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیے

لکھنو :بھارتی ریاست اتر پردیش میں در یائے گنگا میں ایک کشتی پر افطار پارٹی کی پاداش میں گرفتار 14 مسلمانوں کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ گرفتار افراد نے عدالت میں معافی مانگ لی اور آنسو بہاتے ہوئے اپنی ضمانت کیلئے درخواست کرتے رہے تاہم مودی حکومت کے زیر اثر عدالت کے جج نے انہیں چودہ روزہ عدالتی ریمانڈ پرجیل بھیج دیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق گرفتار افراد کے کیس کی پیروی کرنے والے سینئر وکیل ششانک شیکھر نے بتایا کہ کہ تمام ملزمین نے عدالت میں معافی مانگی ،آنسو بہاتے ہوئے اپنی رہائی کی درخواست کی لیکن عدالت نے ضمانت منظور نہیں کی ۔ انہوں ے کہا کہ پولیس نے 14 دن کی عدالتی تحویل کی درخواست کی تھی جو عدالت نے قبول کر لی۔ کیس کی اگلی سماعت 23 مارچ کو ہوگی۔
پولیس نے ان لوگوںکو بی جے پی رہنمائوں کی اس شکایت کہ انہوں نے دریائے گنگامیں افطاری کی اور بچا ہواکھانا دریا میں پھنک دیا ہے ، پر گرفتار کر لیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button