مقبوضہ جموں و کشمیر
دلی کی عدالت نے دو بے گناہ کشمیریوں کو جھوٹے مقدمے سے بری کردیا

دہلی:دلی کی ایک عدالت نے ایک جھوٹے مقدمے میں گزشتہ سات برس سے زائد عرصے سے زیر حراست دو کشمیری نوجوانوں کو بری کر دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ استغاثہ اپنے الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پٹیالہ ہاس کورٹس کے ایڈیشنل سیشن جج امیت بنسل نے شوپیاں کے رہائشیوں جمشید ظہور پال اور پرویز رشید کو بری کر دیا جنہیں 06 ستمبر 2018 کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے” کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔انہوںنے کم زکم 2753 دن جیل میں گزارے۔ گرفتاری کے وقت ان کی عمریں بالاترتیب 24 اور 19 سال تھیں۔
پولیس نے انہیں دلی کی جامع مسجد بس سٹاپ سے گرفتار کر کے ان سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی ٰ کیا تھا۔ تاہم وہ عدالت میںاپنے الزام کو ثابت کرنے میں ناکام رہی







