وزیر اعظم آزاد کشمیرکا حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے عید الفطر کے موقع پرکنٹرول لائن کے دونوں جانب کشمیریوں کو مبارکباد دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فیصل ممتازراٹھور نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عید کے دن ہم ان لوگوں کو فراموش نہیں کر سکتے جو 1947 سے بالعموم اور 1989 سے بالخصوص آزادی کی خاطر مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں بھارتی جارحیت، مظالم اور بربریت کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ کشمیریوں کو ہر محاذ پر کامیابی عطا فرمائے اور وہ اگلی عید آزاد فضا میں منائیں۔ انہوں نے کہاکہ پوری پاکستانی اور کشمیری قوم ان کے جذبہ آزادی کو سلام پیش کرتی ہے۔ فیصل ممتاز رراٹھور نے عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر عالم اسلام کو بالعموم اور کشمیری اور پاکستانی قوم کو بالخصوص مبارکباد دی۔وزیراعظم نے کہا کہ آج کے اس پرمسرت موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ کسی قسم کی منفی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں گے اور ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔






