بھارت

مودی کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارتی عوام کو گیس کے سنگین بحران کا سامنا

 

لندن :ایران پرامریکہ اوراسرئیل کے حملے کے باعث پوری دنیا توانائی کے بحران سے دوچار ہے لیکن مودی حکومت کی دوغلی پالیسیوں نے بھارت کیلئے توانائی بحران مزید سنگین کردیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق معروف برطانوی جریدے ” دی اکانومسٹ“ نے مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں کے بھارتی عوام پر پڑنے والے منفی اثرات کو بے نقاب کیاہے۔برطانوی جریدے نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ بھارت میں گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے اوراس وقت گیس نہ ہونے کی وجہ سے پورے بھارت میں ریسٹورنٹس بند ہیں۔ کھاد کی فیکٹریاں اور گیس پر منحصردیگر کاروبار اپنی سرگرمیاں روک چکے ہیں۔ دی اکانومسٹ کے مطابق کئی شہروں میں بھارتی شہری گیس سلنڈر کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں۔بھارتی عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے اور اب مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث گیس سلنڈرز کے حصول کیلئے سڑکوں پر خوار ہو رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے اپنی تمام تر توجہ ایران کیخلاف اسرائیل کیساتھ گٹھ جوڑپر رکھی اور ملکی توانائی کی ضرورتیں پورے کرنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جس کا خمیازہ اب بھارتی عوام بھگتناپڑرہا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button