مقبوضہ جموں و کشمیر

شوپیاں :کشمیری مسلمانوں کی طرف سے واپس آنے والے پنڈتوں کاپرتپاک استقبال

 

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں مقامی مسلمانوں نے ندیمرگ گائوں واپس آنے پر کشمیری پنڈتوں کا پرتپاک استقبال کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق درجنوں تارکین وطن پنڈتوں نے مسلمان پڑوسیوں کے ایک پر وقار تقریب میں ملاقات کی، جو ان کے شانہ بشانہ کھڑے تھے۔فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بی جے پی کی ہندوتوا سیاست کو مسترد کرنے کے دل دہلا دینے والے مظاہرے میںکشمیری مسلمانوں اورپنڈتوں نے یک دوسرے کو گلے لگایا اور اوردعائیں مانگیں۔یہ پرجوش لمحہ کشمیری مسلمانوں اور پنڈتوں کے درمیان بھائی چارے اور یکجہتی کے مضبوط رشتوں کو اجاگر کرتا ہے۔ تقریب میں شریک سابق ایم ایل اے اعجاز احمد میر نے زور دیا کہ کشمیر پنڈتوں کے بغیر ہمارا سماج نامکمل ہے اور ان کی اپنے گھروں کو واپسی ضروری ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button