APHC-AJK

اسلام آباد: حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام زبردست بھارت مخالف احتجاجی مظاہرہ

تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کے مبصر دفتر میں یادداشت پیش

اسلام آباد:
بھارتی یوم جمہوریہ کو” یوم سیاہ ”کے طور پر منانے کیلئے آج کل جماعتی حْریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق احتجاج کا مقصد عالمی برادری کو یہ واضح پیغام دینا تھا کہ بھارت ایک حقیقی جمہوری ملک نہیں بلکہ ایک جارح، استعماری اور قابض طاقت ہے جس نے کئی دہائیوں سے کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق سلب کر رکھے ہیں ۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے ،سیاہ جھنڈے اوربینرز اٹھائے رکھے تھے،جن پر جموں وکشمیر پر بھارت کے فوجی تسلط کے خلاف اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حق میں نعرے درج تھے ۔ اسلام آباد کی فضا ”بھارتی نام نہاد جمہوریت ہائے ہائے، ہم کیا چاہتے آزادی” ،ہے حق ہمارا آزادی ،بھارت سے لیں گے آزادی او Go India Go Backجیسے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ۔ مظاہرے کی قیادت کنوینر کل جماعتی حْریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ غلام محمد صفی نے کی جبکہ مقررین نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی قابض فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقو ق کی سنگین پامالیوں کی شدید مذمت کی ۔مقررین نے کہا کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کو دنیا بھر میں مقیم کشمیری ہر سال یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں جسکا مقصد عالمی برادری کو پیغام دینا ہے کہ بھارت جمہوری ملک نہیں بلکہ یہ جارح اور استعماری ریاست ہے جس نے ایک کروڑ 30لاکھ کشمیریوں کوانکے تمام سیاسی ، مذہبی اور انسانی حقوق سے محروم کر رکھا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کومتنازعہ علاقے میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ۔محمود احمد ساغر اپنے خطاب میں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کا مخلص دوست ہے اور ان کی منصفانہ جدوجہد آزادی کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلسل تمام بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرر ہا ہے جبکہ بھارت فوجی طاقت کے بل پر جموں و کشمیر پر غیر قانونی طورپر قابض ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے میں ناکامی سے جنوبی ایشیا میں جوہری تصادم کا سنگین خطرہ ہے جس کے علاقائی اور عالمی امن کے لیے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔احتجاجی مظاہرے میں حریت رہنمائوں سید فیض نقشبندی، سید یوسف نسیم، میر طاہر مسعود، میڈم شمیم شال، سید اعجاز رحمانی، دائود خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لبریشن سید سوار خان، نجیب الغفور، شیخ عبدالمتین ، ثنا اللہ ڈار، چوہدری شاہین، نثار مرزا،راجہ خادم حسین، نذیر احمد کرنائی، زاہد صفی، عبدالمجید لون، شفیع ڈار، میاں مظفر، سید گلشن شاہ ، عدیل مشتاق، امتیاز بٹ، عبدالرشید بٹ، ریاض میر، خالد شبیر اور دیگر کے علاوہ میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے مبصر دفتر میں ایک یادداشت بھی پیش کی گئی جس میں واضح کیاگیاکہ بھارتی قابض فورسز مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اوربھارت مسلسل کشمیری عوام کوانکا ناقابل تنسیخ حق خودارادیت دینے سے انکار کررہا ہے ۔یادداشت میں اقوام متحدہ پر زور دیا گیا کہ وہ جموں وکشمیر سے متعلق اپنی قرار دادوں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے اور تنازعہ کشمیرکو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کرے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button