کرناٹک: ہندو توا پروفیسر نے مسلم طالب علم کو چھٹی کی درخواست پر دہشت گرد کہہ کے پکارا

بنگلورو:مودی کے بھارت میں اسلامو فوبیا کی ایک اور مثال میں ریاست کرناٹک کے دارلحکومت بنگلورو میں ایک یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر مرلی دھر دیش پانڈے نے ایک مسلم طالب علم کے خلاف غلط زبان استعمال کی اور سے دہشت گرد قرار دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عفان نامی مسلم طالب علم نے کسی کام کی وجہ سے جب چھٹی کی درخواست کی توپروفیسر دیشپانڈے غصے میں آگیا اور ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ”شرم نہیں آتی، تمکو چھٹی مانگے ہوئے“ ۔ پروفیسر نے 60 کے قریب ہم جماعتوں کے سامنے مسلم طالب علم کو بار بار "دہشت گرد” کے لفظ سے بھی پکارا۔واقعے کے حوالے سے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں ہندو توا ذہنیت کے حامل پروفیسر کو مسلمان طالب علم کو دہشت گرد پکارتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔
نیشنل سٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے پروفیسر کے رویے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے، جس میں اسکے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔








